لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی اور پانچ سینٹی گرید کی سردی میں احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیاناتاا پر رد عمل دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی اور پانچ سینٹی گرید کی سردی میں احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، یہ لوگ نوسر باز ہیں، وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ، یہ سب میثاق جمہوریت کی چھتری کے نیچے اکٹھے ہو کر وارداتیں ڈالتے رہے ہیں ، انہیں اب مسئلی صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ادارے اس وقت آزادنہ طور پر اپنا کام کر رہے ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں، یہ بتانا پسند کریں گے کہ انکے ملازموں کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپپے کہاں سے آگئے ؟ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بالکل ٹھیک فرما رہے ہیں کہ ہم لوگو ناتجربہ کار لوگ ہیں کیونکہ ہمیں لوٹنا ، لوگوں کا پیسہ چوری کرنا ، نام نہاد منصوبوں سے کمیشن لینا، اور لوگوں سے بھٹہ لینا، یہ سب کام ہمیں نہیں آتے اس لیے ہم نا تجربی کار لوگ ہیں، اب ان چالیس چوروں کو پکڑننے والا علی بابا آچکا ہے، ان میں سے کوئی بھی بچنے والا نہیں ہے، کچھ دنوں بعد حالات مختلف ہونگے کیونکہ یہ سب جو آج بھڑکیں مار رہے ہیں ، بعد میں مافیاں مانگ رہے ہونگے ۔