اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہاہوں، ملک میں کسی قسم کاکوئی بحران نہیں بلکہ چیلنجز کا سامنا ہے، تمام مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے، کہ ڈالر کےلئے آئی ایم ایف پروگرام =کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیتے ہیں،منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، اس میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں، تفصیلات کے مطابق اکنامک رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں کسی قسم کاکوئی بحران نہیں بلکہ چیلنجز کا سامنا ہے، تمام مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کےلئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، اس میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گننا شروع کردیں۔ منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی جارہی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہاہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستان کے حق میں ہیں۔ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ روکنے کا کہتا ہے ، وہ مسلح گروپوں کی روک تھام چاہتاہے، مسلح گروپوں کاخاتمہ نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کابھی مطالبہ ہے۔