مانچسٹر ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مانچسٹر پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ورکر اور عمران خان لورز کے ورکر ائیر پورٹ پر ہی آپس میں لڑ پڑے، یہ احتجاج عمران خان لورز گروپ اور پی ٹی آئی لورز گروپ کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ
ائیر پورٹ اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مانچسٹر پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ورکر اور عمران خان لورز کے ورکر ائیر پورٹ پر ہی آپس میں لڑ پڑے، یہ احتجاج عمران خان لورز گروپ اور پی ٹی آئی لورز گروپ کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ ائیر پورٹ اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ۔ پی ٹی آئی لورزکےعمران خان،اسدقیصراور پی ٹی آئی کےخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پاکستان کونسل جنرل عامرآفتاب کی احتجاج کرنیوالوں سےمشاورت جاری جبکہ مظاہرین کا مطاالبات کے ماانے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لورز کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مانچسٹر میں پہنچے پر عمران خان لورزز کی جانب سے ظہرانے کی دعوت دی گئی تھی جس میں شرکت سے اسد قیصر نے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہ احتجاج شروع ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی نجی مصروفیات کی وجہ اس ظہرانے میں شرکت نہیں کر سکتے، عمران خان لورز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر انکے ظہرانے میں شرکت نہیں کر سکتے تو پھر پی ٹی آئی لورز کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقاریب میں شرکت کی حامی کیوں بھری گئی ہے ۔