زرعی وصنعتی اصلاحات سے روٹی کپڑا، وزیراعظم سکیم سے گھر کیساتھ صحت وتعلیم کی حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے، میاں ذوالفقار جتالہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ، پچھلی حکومتوں نے پچاس سال جو باتیں صرف تقریروں میں کیں آج الحمد للہ وزیراعظم پاکستان ان کو علمی جامہ پہنا رہے ہیں۔ زرعی وصنعتی اور امپورٹ ایکسپورٹ سسٹم میں اصلاحات سے روٹی وکپڑا عوام کیلئے دستیاب ہوگا اور وزیراعظم ہائوسنگ سکیم اور صحت وتعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے عوام تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی مستفید ہونگی۔ کسی بھی حکومت نے ایک وقت میں عوامی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں اس طرح کام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی محرومیوں کو ختم کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا،پی ٹی آئی حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس ضمن میں تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں،
انہوں نے کہاکہ صحت ، تعلیم اور روز گار کی فراہمی پی ٹی آ ئی کی اولین ترجیح ہے ، حکومتی امور کو درست سمت میں گامزن کیا گیا ہے اور ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مثبت نتائج بھی جلد برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم دن رات محنت کرکے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے پی ٹی آئی حکومت دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، وز یراعظم کی قیادت میں پاکستان دنیا کے ممالک میں باوقار مقام حاصل کریگا۔