لاہور: کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر آگئی ۔ قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ۔ قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور لکھا میرے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے ۔ آمین!رمیز راجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹرز کی جانب سے تعزیت اور دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔