لاہور ( ویب ڈیسک ) سرکاری ٹیچر ٹیوشن نہیں پڑھا سکیں گے ٹاسک فورس سپیشل برانچ کی ٹیمیں کھوج لگا ئیں گی اکیڈ میوں پرا ئیویٹ ٹویشن پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروا ئی ہو گی تفصیل کے مطا بق محکمہ تعلیم پنجاب کو ضلعی ایجو کیشن اتھار ٹی کی طرف سے متعدد بار سکا یات ملی تھیں کہ سرکاری ٹیچر ز پرائیویٹ اکیڈمیوں اور ٹیوشن پڑھا تے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری سکولز خاطر خواہ رزلٹ حا صل کر نے میں ناکام رہتے ہیں لٰہذاسرکاری ملازم اسا تذا پر پرائیویٹ اکیڈ میوں اور تویشن پڑھا نے پر پا بندی لگا ئی جا ئے ذرائع نے بتا یا کہ پنجاب حکو مت محکمہ تعلیم نے اس سلسلہ میں ٹا سک فورس بنا دی اور پنجاب سپیشل برانچ سے مدد ما نگ لی ہے سپیشل برانچ ایسے سرکاری ٹیچرز کا سراغ لگا ئے گی پرائیویٹ اکیڈ میوں اور مختلف جگہوں پر ٹیوشن پڑھا نے میں ملوث پا ئے گئے سرکاری اسا تذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروا ئی ہو گی انہیں نوکری سے بر خواست بھی کیا جا ئے گا۔