اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے،، ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کرلیا،، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے،، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کرلیا۔ عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی ہیں تاہم وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔ اب ان کے بیٹے تیمور داؤد ڈیسکون کے چیئرمین ہیں،، مہمند ڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ 2003 میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو تاخیر کی وجہ سے اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے،، علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی مصروفیت کی وجہ سے مہمند ڈیم کی کل ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق مہمند ڈیم کا نظرثانی شدہ پی سی ون تاحال منظور نہیں ہوا اور زمین کی خریداری بھی مکمل نہیں ہوئی، جبکہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بھی منصوبے کا این او سی نہیں دیا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق منصوبے کے جلدبازی میں افتتاح سے مسائل پیدا ہوں گے،،