اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کو 3000 میگا واٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ،، تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی حکام کے ساتھ پاک ایران کے مابین 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔ ایران نے پاکستان کو 3000 میگا واٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ،، انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کیا۔ دونوں کے مابین پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشرق وسطٰی میں ایران بجلی کا سب سے بڑا درآمد اور برآمد کنندہ ہے۔جبکہ ایران کی جانب سے پاکستان ، تُرکی ، افغانستان اور عراق کو بھی توانائی برآمد کی جاتی ہے،، گذشتہ کچھ سالوں سے ایران پاکستان کو 3000 میگا واٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر اعظم حسن روحانی اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان کو بجلی کی برآمدگی 100 میگا واٹ سے بڑھا کر 3000 میگا واٹ کر سکتا ہے۔ حال ہی میں ایران میں توانائی کی مقامی سطح پر پیداوار میں کمی اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کو توانائی کی فراہمی کا سلسلہ رُک گیا تھا جو اب گذشتہ کچھ ماہ سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔