سندھ میں سائیں سرکار اوروڈیرا کلچر کی غلامی سے کراچی اور سندھ کی عوام کو نکالنا تحریک انصاف کا قوم پر ایک اوراحسان ہوگا، میاں ذوالفقار جتالہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سائیں سرکار اوروڈیرا کلچر کی غلامی سے کراچی اور سندھ کی عوام کو نکالنا تحریک انصاف کا قوم پر ایک اوراحسان ہوگا، ہمیشہ کی طرح وزیر اعلی سندھ کرپشن کے شواہد نہ مٹا دیں نیب اور پی ٹی اآئی حکومت کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے۔سندھ میں حکومت نظر نہیں آرہی اگر صوبائی وزیراعلی کا یہی رویہ رہا تو وزیراعظم کو انتہائی اقدام اٹھانا پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ صدیوں کی ذہنی غلامی اور وڈیرا شاہی اور سائیں کلچر ہے جس نے عوام کو محکوم بنا رکھا ہے اور سندھ کے عوام کی جانوروں سے بھی بد تری زندگی ہے۔ پچھلے تیس سال سے حکمران رہنے والے آج تک تھر کے ہمیشہ بھوکے مرنے والے بچوں اور عورتوں کے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دے سکے کیونکہ وہ لوگ ذہنی غلامی کی حالت میں ہیں ۔
سندھ میں مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے، سندھ حکومت نے اس قسم کی ایپ کے بارے میں سوچا تک نہیں تھا ۔ تشویش ہے مراد علی شاہ کی موجودگی میں ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ استعفی دیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا جائے