اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید کہنا ہے کہ اب تک ڈیم فنڈ کی مد میں 9 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ’’انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم ڈیم فنڈ میں اکٹھی ہونے والی رقم 9 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے انہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس اور وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ سنگ میل عبور کیا جا سکا۔انہوں نے عوام کو یہ خوشخبری بھی سنائی کی مہمند ڈیم پر اسی ماہ کام شروع ہونے والا ہے‘‘۔خیال رہے کہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔اسی ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے نہ صرف ڈیم فنڈ مہم شروع کی گئی ہے بلکہ اس حوالے سے عوام میں خصوصی آگاہی بھی پیدا کی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام چیف جسٹس کی جانب سے قائم کئیے گئے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بھی خاصی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔