نالائقوں کے ٹولے نے ملک کو واپس اندھیروں میں ڈبو دیا ہے، اصغر خان
پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ نالائقوں کے ٹولے نے ایک مرتبہ پھر ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے،مینڈیٹ چوری کرنے والے نالائق ہی ہوتے ہیں، ملک میں اس وقت گیس ہے اور نہ ہی بجلی ہے اور نہ ہی ملکی معاشی حالت بہتر ہے ایک مرتبہ پھر ملک کو 100سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے بڑی محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر چلا دیا تھا لیکن سازشیوں اور نالائقوں کے ٹولے نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نا اہل ہیں ، چور ہی نہیں بلکہ ڈ کیٹر ہیں جو ملکی ترقی کے دشمن ہیں 100 دن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی۔ علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ان کی موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے، گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے سودن میں سوباریوٹرن لئے جس کا خمیازہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے حکمرانوں نے صرف قوم کو مقروض کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا ،سرکاری عمارتیں گرانے سے نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف ملنے سے ہی حکومت اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے، ِدنیا نے ہماری معیشت کو مثبت کہا لیکن افسوس نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے کاموں کے نتیجے میںجیل بھیجا گیا۔