وفاقی حکومت سندھی عوام کو پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کی سزا دے رہی ہے، صوبہ سندھ کو بری طرح نشانہ بنایا جارہا ہے،چوہدری محمد رزاق
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی فرانس کے صدرچوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو نشانہ بنا کر حکومت نہ صرف وفاق پاکستان کے ساتھ کھیل رہی ہے بلکہ سندھی عوام سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کا بھی بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزیراعلیٰ اور کابینہ کو نشانے پر رکھ کر سندھ کی عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار کی سہولیات سے محروم رکھنے کے بعد صاف پانی اور صاف ماحول میں سانس لینے کے حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے۔ دنیا ب بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے پاکستان کے عوام کو سزا دینا