لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی ماڈل نے جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار ہمدری کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھی 7 سال کے لیے جیل آ گئے ہیں۔غیر ملکی ماڈل نے یہ بھی کہا کہ میرے جوتے کسٹم حکام کے پاس ہیں واپس دلوائے جائیں۔ساتھ انہوں نے انصاف ملنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نیا جج مجھے انصاف دے گا۔واضح رہے غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلافمنشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کو بھی تبدیل کیا گیا تھا جس پر غیر ملکی ماڈل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے نیا جج مجھے انصاف دے گا۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کا کہنا ہے کہ رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں۔ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جلد جیل سے رہائی پا کر اپنی دونوں کتابوں کو چھپواؤں گی۔ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔غیر ملکی ماڈل ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسے اپنی فیملی کی بہت یاد آتی ہے اور وہ ان کے بغیر بہت اداس ہو چکی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے کیس سے متعلق بریفنگ دی تھی۔واضح رہے کہ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ماڈلنگ کے لیےپاکستان آئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان مکمل کرکے جمع کروا رکھا ہے۔