اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ چوروں، ڈاکوؤں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو۔ اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے۔دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا۔اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہں کرسکتی۔ ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہوئے تو بے بس لوگ باہر ضرورنکلیں گے۔ 14 دنوں کے لئے دکانیں بند کی جاتی ہیں۔غریب آدمی کہاں سے کھائے گا۔ ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں کا خیال رکھیں جن کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ والے 50 ہزارکا جرمانہ کررہے ہیں۔