ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،، جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے،، معروف اداکار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی ہے،، راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری میں بیشمار بہترین فلمیں بھی دے چکے ہیں،، بالی وڈ کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،، راکیش روشن کے صاحبزادے اور معروف اداکار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی،، ہریتھک نے لکھا، ‘آج صبح میں نے ڈیڈ سے ایک تصویر لینے کا کہا، میں جانتا ہوں کہ سرجری والے دن بھی وہ جِم کو مِس نہیں کریں گے، وہ شاید سب سے مضبوط انسان ہیں، جنہیں میں جانتا ہوں،، اداکار نے مزید لکھا، ‘چند ہفتے قبل ہی انہیں (راکیش روشن کو) گلے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے، لیکن وہ اس سے لڑنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، بحیثیت خاندان ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اُن جیسا سربراہ ملا ہے۔’راکیش روشن نے اپنے کیریئر میں بہت سی کامیاب فلموں کی ہدایات دی ہیں، جن میں ‘کوئی مل گیا’، ‘کہو نا پیار ہے’، ‘کرن ارجن’ اور ‘خون بھری مانگ’ شامل ہیں۔انہیں فلم ‘خوبصورت’ اور ‘کھیل کھیل میں’ ان کی پرفارمنس کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے،، راکیش روشن کی صاحبزادی سنینا روشن کو بھی چند سال قبل رحم کے نچلے حصے کا کینسر (cervical cancer) تشخیص ہوا تھا، تاہم علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئی تھی