ممبئی (ویب ڈیسک)سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان تیزی سے بولی وڈ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں اور ایک ماہ میں 2 کامیاب فلموں کے ذریعے اپنی انٹری دے چکی ہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے فیشن اسٹائل اور مختلف انٹرویوز کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے مقبولیت اور شہرت کی منازل طے کر رہی ہیں ۔ ایک تازہ ترین انٹرویو میں اپنے کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ʼمیرے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خود کو اسٹار محسوس کرسکیں اور وہ مستقبل میں بھی مقبولیت کو اپنے سر پر سوار نہیں ہونے دیں گی۔ان کا کہنا تھامیں بس کام کے بوجھ سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہوں اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ خود کو اسٹار سمجھ سکوں۔کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں ان کے رویے نے متعدد افراد کو حیران کیا اور اس بارے میں ان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ سچا ہونے کی وجہ سے تھا اور میں ایسی ہی ہوں، جھوٹ بولتے ہی میری زبان لڑکھڑانے لگتی ہے، سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔ (ش س م)