کوئی کرپشن ایک ارب سے کم نہیں، احتساب کو انتقام کہنا ملک و قوم کےساتھ زیادتی ہے، عاطف مغل
پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر عاطف مغل نے احتساب پر انگلی اٹھانے والوں کو سختی سے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ درباریوں سے خود بیوروکریسی اور سابق حکمرانوں اوران کے مالشیوں پالشیوں تک کسی کی کوئی کرپشن ایک ارب سے کم نہیں، احتساب کو انتقام کہنا ملک و قوم کےساتھ زیادتی ہے. لٹیرے سیاست دانوں کے خلاف کوئی انتقام نہیں بلکہ ملک و قوم کو لوٹنے کا احتساب ہو رہا ہے ۔ عوام کو لوٹنے والے سابق حکمران مالا مال ، عوام کنگال اورپاکستان معاشی بحران کا شکار ہے ۔ جس کے ذمہ دار سابق حکمران اور ان کے درباری ہیں ، جنہوں نے قومی خزانے کو باپ کی جاگیر سمجھ کر بے دردی سے لوٹ کر قوم کو مقروض بنا دیا ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان اور معاشی بحران میں مبتلا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مایوس ہونے اور نہ ہی فکر مند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی اور قوم کی خوش حالی کے لیے دن رات اپنے مشن پر گامزن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والوں سے قوم کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں لٹیرے سیاست دانوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے ساتھ نہ ہی کوئی ڈیل ہو گی اور نہ ہی انہیں ڈھیل دی جائے گی ۔