لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نااہلی ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنا پر واپس لیا گیا ہے۔ ریفرنس واپس لینا آصف زرداری کیلئے چند دنوں کی خوشی کی بات ہے۔ واپس لیا گیا ریفرنس7دن میں سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنا پر واپس لیا گیاہے۔ ریفرنس واپس لینا آصف زرداری کیلئے چند دنوں کی خوشی کی بات ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ قانونی سقم کی وجہ سے واپس لیا گیا ریفرنس7دن میں سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نا اہلی آرڈر صرف آرٹیکل 62تک محدود ہے۔ نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کاآرڈر 63کا احاطہ نہیں کرتا۔اس لئے آئینی ماہرین کاخیال ہے کہ نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ میں جاناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا بطور (ایم این اے) کام کرناناممکن ہوچکاہے ، ان کے خلاف تصدیق شدہ دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ مراد علی شاہ کے بغیر ممکن نہیں تھا ،آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ مرکزی ملزمان ہیں۔ ( ای سی ایل) سے نام نکالنے سے لوگ بھاگ جائیں گے۔ بلاول جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بینیفشری ہیں، ان کے کردار کا تعین نیب کرے گا ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ کاکردار اہم ہے۔ نیب ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہہ سکتاہے ، کابینہ کی رائے ہے کہ نام ای سی ایل سے نہ نکالے جائیں ۔