لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزی ربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان (این آر او) نہیں کرنا چاہتے۔ یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے۔ چیف جسٹس نے صرف یہ کہاہے کہ بلاول بچہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر میں وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کی جگہ ہوتا توسرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتاکیونکہ وزیراعظم نے ایسا کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ ہوسکتا ہے عبدالرزاق دائود نے عمران خان کو نہ بتایا ہو، مفادات کے ٹکرائوپر وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے، وہ کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔فیصل واڈا نے کہاکہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔