اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے پاکستان سے گندم اور آلو خریدنے کا اعلان کر دیا ہے، چینی سفیر مسٹر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، پاکستان سے گندم اور آلو بھی خریدیں گے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق چینی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہچین پاکستان سے گندم اور آلو خریدے گا۔ اسی طرح پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی چینی سفیر نے اعلان کیا تھا کہ چین سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں گارمنٹس پلانٹ لگانے کا خواہش مند ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی ہوئی ۔ چودھری پرویزالٰہی نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے دوران پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ میں پائیدار امن کی حامل ہے، ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔