کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کو ملک گیر سطح پر متعارف کرانے کیلئے پارٹی کا نام تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا، نیا نام ممکنہ طور پر ’’خوشحال پاکستان پارٹی‘‘ ہوگا، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جون میں فاٹا کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، متعدد اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے ۔ باوثوق ذرائع نے نجی تی نیوز چینل کو بتایا کہ بی اے پی کو ملکی سطح پر لانچ کرنے کیلئے نام تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ، اس بات کے قوی امکانات ہیں نیا نام ’’خوشحال پاکستان پارٹی‘‘ ہو، اگلے چند ماہ میں پارٹی کو مزید منظم اور متحد کیا جائے گا، مئی میں بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور جولائی میں فاٹا کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔