کراچی (ویب ڈیسک) آج کل خون سفید ہو گئے ہیں خون کے رشتے بھی جان لینے پر آئے ہوئے ہیں مگر یہاں ایسا کچھ نہیں۔ بچے آج کل ماں باپ کی نصیہت بھی نہین لینا پسند کرتے ہیں۔ شیریں جناح کالونی گلی نمبر 6مکان نمبر 20سے 13سالہ بلال ولد حسیب کو شدیدزخمی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا جہاں اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا۔ ایس ایچ او نصیر تنولی نے بتایا کہ متوفی کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکی غلط لڑکوں کیساتھ صحبت تھی جس پر ہم اسے انکے ساتھ بیٹھنے سے منع کرتے تھے۔ اتوار کو اسے منع کیا تو دلبرادشتہ ہو کر گھر میں موجود میرے لائسنس یافتہ پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔