اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قانونی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، قانون کو سادہ اور آسان بنانے سے فراہمی انصاف میں مدد ملے گی، بطور چیف جسٹس کتنا کامیاب ہوا فیصلہ آپ سب پر چھوڑتا ہوں،، پاکستان میں جمہوریت سب سے بڑا بنیادی حق ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے عدلیہ ہمیشہ کردار ادا کرتی ہے، اسلام آباد میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت سب سے بڑا بنیادی حق ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے عدلیہ ہمیشہ کردار ادا کرتی ہے، بنیادی حقوق کے نفاذ کے لیے عدلیہ واحد اور بہترین فورم ہے، استحصال شدہ طبقے کو حقوق دلانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے،، میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین عوام کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے، مقدمات نمٹانے کے ساتھ بنیادی حقوق کی فراہمی بھی عدلیہ کا کام ہے، قانونی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، قانون کو سادہ اور آسان بنانے سے فراہمی انصاف میں مدد ملے گی، مقدمہ ہارنے والا بھول جاتا ہے تاریخیں لینے والا کبھی کیس نہیں بھولتا، فوری انصاف کی فراہمی کویقینی بنانا چاہیے،، چیف جسٹس نے کہا کہ جب میں زندگی کے مختلف مراحل پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں اتنی عزت کا حق دار نہیں ہوں، میں عام سا وکیل تھا، میرے پاس کوئی بیرون ملک کی ڈگری نہیں تھی، میری میٹرک میں کوئی پوزیشن تھی اس کے علاوہ سب سیکنڈ پوزیشنز تھیں لیکن سخت محنت ایک وکیل کو مکمل وکیل اور ایک جج کو مکمل جج بناتی ہے، میرے والد نے مجھے ایمانداری کا سبق دیا، بطور چیف جسٹس کتنا کامیاب ہوا فیصلہ آپ سب پر چھوڑتا ہوں۔