اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حزب مخالف کی جماعتوں کئے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔سابق صدر آصف زرداری نے نیا میثاق جمہوریتکرنے اور منی بجٹ میں حکومت کو رعایت نہ دینے اور سینیٹ میں اکثریت اکثریت کا فائدہ اٹھانے کی تجویز دے دی۔۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی صاف پانی کیس اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں جیل میں موجود ہیں۔جعلی کیسسز میں بنی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،اس ساری صورتحال میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔آج اپوزیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سےنئےمیثاق جمہوریت کی تجویز دے دی گئی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت ن لیگ اورپی پی کےدرمیان ہواتھا،اب اس کووسعت دی جائے۔اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کوبھی میثاق جمہوریت میں شامل کیاجائے۔۔آصف زرداری نےبتایاکہ اُن کی جماعت فوجی عدالتوں میں توسیع کی حامی نہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پرحکومت کوکوئی رعایت نہ دی جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پراپوزیشن کی بنائی گئی کمیٹی غورکرے۔کمیٹی متفقہ تجاویزمرتب کرےتولائحہ عمل بنانےمیں آسانی ہوگی۔