کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی سرکار ہواؤں میں بھی تبدیلی لے آئی ہے ،، پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، تجرباتی طور پر بوئنگ777 طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا گیا ،، جو کہ پی آئی اے میں ایک بڑی تبدیلی ہے ،، فضاوٴں میں بھی تبدیلی آگئی ، پی آئی اے انتظامیہ نے تمام جہازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا فیصلہ کیا ہے ، پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے،، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھایا جائے گا، پی آئی اے تجرباتی طور پر بوئنگ777طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے،، پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی جبکہ پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے،،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قومی ایئرلائن کےسی ای اوارشد ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی آئی اےمیں کرپشن مافیا سرگرم تھا، انجن تو کبھی جہازوں کا دیگر سامان چوری ہوا، گھوسٹ ملازمین اور جعلی ڈگریوں والے بھرے پڑے تھے جبکہ پائلٹ کا لائسنس تک جعلی تھا،، ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے ساتھ بہت غلط رویے کی شکایات کا تسلسل تھا، جہازوں سے انجن اتار لیے جاتے تھے، پارٹس غائب ہوجاتے تھے۔ جہاز کو کھڑا کر کے پہیے تک اتار دیے جاتے تھے، نااہلی کا یہ عالم تھا کہ اہم سامان ڈبوں میں پڑے پڑے ایکسپائر ہوگیا تھا،