اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا.تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے ۔مالاکنڈ ،ہزارہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، مری ، اور دوسرے علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ وفاقی دارلحکومت میں آج صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بدھ کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑنے کاامکان ہے ۔جہاں درجہ حرارت منفی 5سے بھی نیچے جا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ سردی کی لہر کی وجہ سے مری میں گزشتہ دنوں کی طرح مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم استور میں 01انچ برفباری ہوئی۔ سکردو منفی14،استورمنفی12، گوپس منفی09، بگروٹ منفی08، کالام منفی06، ہنزہ، دروش منفی04، مالم جبہ، دیر منفی03، پاراچنار، چلاس، چترال، گلگت، مری، راولاکوٹ منفی02، میرکھانی منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.