اٹھارہ ہزاری:(رپورٹ سبطین عباس ساقی)چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری,معصوم بچے سکول جانے کی بجائے دکانوں پر رُلتے ہوئے نظر آنے لگے.تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بیشتر علاقوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے.تبدیلی کے اس دور میں بھی معصوم بچے کہ جنہیں سکول جانا چاہیے وہ ہوٹلوں,ورکشاپوں,فاسٹ فوڈ سنٹرز اور دیگر دکانوں پر کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں.عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.