عوام کے دلوں کی دکھڑکن بلاول بھٹو کووزیراعظم بنانا پیپلز یوتھ کا مشن ہے، چوہدری رضی حسن
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما چوہری رضی حسن نے کہا ہے کہ پیپلز یوتھ فرانس کا مشن عوام کے دلوں کی دھڑکن بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہے۔ چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پی پی فرانس کی قیادت میں اس مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔
فرانس اوریورپ بھر میں نوجوان نسل کے بہترین جیالوں کو متحد کر کے پیپلز یوتھ اپنا بہترین تنظیممی کردار ادا کریگی۔ اس مشن کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے تاکہ فرانس اور یورپ بھر میں موجود جیالے اپنے ملک کی بہترین خدمت یعنی ملکی ترقی کے عمل میں حصہ لیں اور عوامی پارٹی پیپلز پارٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں