دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ خارجہ امورکے وزیرمملکت سلطان بن سعد نے وزیراعظم کا بھرپور استقبال کیا ہے ، اُدھر کی سڑکوں کو پاکستانی اور قطری پرچموں سے سجا دیا گیا ،، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امیرقطرکی دعوت پرقطرکا دورہ کررہےہیں۔اس دورے میں وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے۔وزیراعظم کاروباری شخصیات اورپاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے،واضح ہو کہ اس دورے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اہم معاہدوں پرداستخط کریں گےاور اعلٰی سطح پر اہمم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔واضح ہو کہ قطر پہلے ہی سے پاکستانیوں کے لیےایک لاکھ نوکریوں سمیت متعدد اعلانات کر چکا ہے . مزید خبروں کیلئے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ