لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوںجاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ان سے مالی امداد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے ہمارے پیاروں کی یہ قیمت لگائی ہے ، ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں اور ہمیں ہمارے پیارےگود میں اٹھائی ہوئی اپنے بھائی خلیل کی بیٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد ہیں ، دہشتگرد بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں ۔دہشتگردی تو ہمارے ساتھ ہوئی ہے اور ہمیں لوٹا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ، ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں ہمارے پیارے واپس لا دیں۔ ہم انصا ف کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود کشی کر لوں