اسلام آباد: مسلم لیگ ن پر آج کل برے وقت چل رہے ہیں ، اورآج ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اپنے خلاف الزام کو مسترد کردیا ہے ، کہا خدا کی قسم یہ مقدمہ جھوٹا ہے
احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں شہبازشریف سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ شہبازشریف نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکار کردیا، دوران سماعت شہبازشریف نے عدالت سے بولنے کی استدعا کی،عدالت نے کہا کہ آپ کو سنتے ہیں ذراانتظار کریں ،اس پر شہبازشریف نے کہا کہ مجھ کمر کی تکلیف ہے کھڑا نہیں ہو سکتا،جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے تو آپ بیٹھ سکتے ہیں،اس پر شہبازشریف روسٹرم چھوڑ کر کرسی پر بیٹھ گئے ، شہبازشریف نے کہا کہ خداکی قسم میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ،خدائے بزرگ و برترکو حاضرناظر جان کر کہتا ہوں یہ مقدمہ جھوٹا ہے ،حقائق جلدقوم کے سامنے آئیں گے،عدالت نے شہبازشریف کو قسم اٹھانے سے منع کردیا،شہبازشریف کے وکیل نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قسم کھانے کی ضرورت نہیں،آپ کو آئین پاکستان کے تحت حق حاصل ہے، یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پر آج کل برے وقت چل رہے ہیں ، اورآج ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اپنے خلاف الزام کو مسترد کردیا ہے ، کہا خدا کی قسم یہ مقدمہ جھوٹا ہے ،واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کردی، تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج سید نجم الحسن آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، فواد حسن فواد اوراحد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔