کھاریاں (یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کھاریاں کے صدر چوہدری عمران اشرف پسوال نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمرانوں نے صرف طفل تسلیاں ہی دیں ہیں، انہوں نے کہ تبدیلی سرکار نے ملک میںمہنگائی کا سونامی برپا کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے اور عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ عوام نے نئی حکومت سے جو توقعات لگا رکھی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں ، حکومت پانچ ماہ کے اندر ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے ، حکومت معاشی اصلاحات کے بجائے باہر سے خیرات اکٹھی کرنے پر لگی ہوئی ہے