counter easy hit

پیپلز پارٹی کو نواز شریف کی یاد ستانے لگی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا نواز شریف جیل میں ہے ، ان کی طبعیت ناساز ہے ، حکومت کو فوری ان کی صحت سے متعلق کو قدم اٹھانا چاہیے ، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،، تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے، اور نواز شریف کی طبعیت ناساز ہے ان کو انہیں فوری طور پراہسپتال منتقل کرنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم کے ٹوئٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کیا ، نعیم الحق نے اسپیکر، اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو دھمکایا ، نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، حکومت میں اُن کی پوزیشن کیا ہے معلوم نہیں ہے ، رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے نعیم الحق کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت ایوان میں بحث ہونا تھی، اچانک اجلاس ملتوی کر دینا آئندہ اجلاس کے لیے مسائل پیدا کرے گا ، گزشتہ سالوں میں بجٹ پر پی ٹی آئی ہمارے ساتھ احتجاج میں ہوتی تھی، بجٹ پر تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن جماعت رویہ دیکھ سکتے ہیں۔ کہ کل اپوزیشن نے صرف اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سال میں تیسری بار بجٹ پیش ہوا ،حکومت اگر صبر کا دامن چھوڑے گی تو وہ حکومت کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔