اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) میانوالی میں 27 جنوری کو ہونے والا جلسہ وزیراعظم عمران خان نے اچانک منسوخ کر دیا ہے ۔ جلسہ اب جنوری کے بجائے فروری میں ہوگا ۔ جلسے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ میانوالی جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے میانوالی میں 27 جنوری کو ہونے والاجلسہ منسوخ کردیا۔ اب وزیر اعظم خان 27 جنوری کے بجائے فروری میں میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،نئی تاریخ کا تعین بھی جلدہو جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان 27 جنوری کو صرف نمل یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔ جلسے کی منسوخی سے متعلق پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 37