اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی، پٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت برقرار، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا بھی کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم فروری سے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی جو سمری تیار کی گئی تھی اس میں اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کےتیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔اب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار، لائٹڈیزل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔جبکہ اب دوبارہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک جانب ڈالر کی قدر میں کچھ روز کے دوران ہونے والی کمی، اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ غریبوں کو بھی سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔