لاہور(ویب ڈیسک ) دور جدید کی عورت یا لڑکی اب کمزور اور بے بس یا صنف نازک نہیں ، اس بات کا عملی مظاہرہ گزشتہ روز لاہور کے شہریوں نے اس وقت براہ راست دیکھا جب چونگی امرسدھو کی رہائشی ایک خاتون نے چھیڑنے پر نوجوان کو ناکوں چنے چبوا دیے تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو میں راہ چلتی خاتون کیساتھ شہری نے بدتمیزی کی تو خاتون نے اس کی سرعام ایسی دھلائی کی کہ چھیڑنے والے کو نانی یاد دلا دی۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی اسکی خوب پٹائی کی۔ خاتون نے چھیڑ کر بھاگنے والے شہری کو مزہ چکھانے کیلئے دبنگ انداز میں دوڑ لگائی اور گریبان سے پکڑ کر تھپڑوں کی برسات کردی۔دبنگ خاتون کا کہنا تھاکہ ایسے لوگ خواتین کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں اور انہیں سبق سکھانا ضروری ہے۔ اور ایسا سبق سکھانا مجھے بخوبی آتا ہے (ش س م)