لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی بھی آج کل عمران خان سے کچھ ناراض نظر آتے ہیں ، اور اسی لیے اب وہ پروگراموں میں کھل کر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید بھی کر رہے ہیں ، عارف حمید بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں نیا طرز حکومت دینے میں ناکام ہوئی ،ملک میں این آر او ہوتا نظر آ رہاہے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں نیا طرز حکومت دینے میں ناکام ہوئی ،ملک میں این آر او ہوتا نظر آ رہاہے،، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں نیا طرز حکومت دینے میں ناکام ہوئی ہے ،یہ نا اہل ہیں اور ان کی کوئی سمت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں این آر او ہوتا نظر آرہا ہے ،ماضی میں بھی این آر او ہوتے رہے اور اب بھی ایسا ہو رہا ہے ،، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے دو بڑے لوگوں کے صاحبزادوں کے درمیان ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اگر وہ آپس میں مل گئے تو تحریک انصاف کی اکثریت نہیں رہے گی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعلی کی قیادت کا اظہار ان کی ٹیم کے انتخاب سے ہوگیا تھا۔ آئین نے تمام اختیارات وزیراعلی کو دے رکھے ہیں لیکن یہ ان کی نااہلی ہے کہ وہ اپنے تمام اختیارات استعمال نہیں کرپارہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان ایماندارہیں لیکن ٹیم نہیں بنا سکے ہیں، عام آدمی کے لیے چیزیں مہنگی ہورہی ہیں لیکن یہ تاثر مضبوط ہوگیا ہے کہ حکومت کا ہوم ورک نہیں ہے۔