سرگودھا( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو زبردست جھٹکا دے دیا ہے ، مسلم لیگ ن کی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ ری پولنگ ہو رہی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ری پولنگ میں (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے کیونکہ ان پولنگ سٹیشنز سے واضح کامیابی ہی کسی ایک کی کامیابی اور ایک کی ناکامی کا تعین کرے گی،، الیکشن کمیشن نے کچھ روز قبل اس حلقے میں ری پولنگ کا حکم صادر کیا تھا ، جس پر آج عمل ہو رہا ہے