ڈونیڈن(ویب ڈیسک) کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر آگئی ۔ نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ڈونیڈن میں پیش آیا جب گرین آئی لینڈ کلب کی سیکنڈ گریڈ ٹیم کے بھارتی نژاد کھلاڑی ہریش گنگا دھرن بولنگ کے دوران اچانک نیچے گرے۔تفصیلات کے مطابق کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ڈونیڈن میں پیش آیا جب گرین آئی لینڈ کلب کی سیکنڈ گریڈ ٹیم کے بھارتی نژاد کھلاڑی ہریش گنگا دھرن بولنگ کے دوران اچانک نیچے گرے۔انھیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، ساتھی کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ایمبولینس بھی منگوائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ ہریش گنگا دھرن گزشتہ 5، 6 سیزنز سے اس کلب سے منسلک تھے۔