کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال (2020 میں) پاکستان میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان سلیبرٹی توہیں لیکن لیڈر نہیں ہیں، عمران خان جانتے ہیںکہ 2020 مڈٹرم الیکشن کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو 5ماہ میں ملکی مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ الیکشن کے دوران جلسوں میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان پر تنقید معاشی حالات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ عمران خان مضبوط کپتان ہیں لیکن ان کی ٹیم کمزور ہے۔ عمران خان اگر فیصلے کرنے کی ہمت کرلیں تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔نبیل گبول نے نواز شریف کے بہت جلد جیل سے نکلنے کی پیشگوئی بھی کردی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیوں کی وجہ سے جیل میں ہیں لیکن وہ جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔