کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےنواز شریف کو 7 ارب ڈالر کے عوض نوازشریف کو ڈیل کی آفر کر دی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہنواز شریف 7 ارب ڈالر تک حکومت کو ادا کر دیں تومیں خود اپنے وزیر اعظم کے پاس جا کر ان کی منت سماجت کرکے ڈیل کروا دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ڈیل کی خبریں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ایک جانب معروف صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل فائنل ہو گئی ہے تو دوسری جانب حکومتی وزیروں کی جانب سے تاحال ڈیل کی آفرز کی جا رہی ہیں ۔تازہ ترین آفر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی گئی ہے ۔وہ نجی ٹی وی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف سے مکالمہ کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت دو گروپ بن چکے ہیں ۔ایک گروپ نواز شریف کا ہے اور ایک گروپ شہباز شریف کا ہے۔جاوید لطیف میرے بڑے بھائی ہیں لیکن میں آپکو بتا دوں کہ یہ شہباز شریف گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔اس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کو آفر کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومتی پالیسی کی بات نہیں کرتا مگر میں آپکو ذاتی موقف بتا سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر نواز شریف 7 ارب ڈالر تک حکومت کو ادا کر دیں تومیں خود اپنے وزیر اعظم کے پاس جا کر ان کی منت سماجت کروں گا کہ ہمیں ان لوگوں کو سرکاری مہمان بنا کر کیا کرنا ہے الٹا خرچہ ہی بڑھے گا تو ان سے رقم لے کر انکو جانے دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آفر کرتا ہوں کہ جاوید لطیف صاحب ٹوکن پکڑ کر میری طرف آجائیں تو میں ابھی کچھ نہ کچھ کرنے کوتیار ہوں۔