محمد رمضان مرزاایڈووکیٹ ہائی کورٹ گوجرخان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چوہدری رضی حسن
پیرس (نمائندہ خصوصی) محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرخان تعیناتی پر پیپلز پارٹی یوتھ ونگ فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری رضی حسن نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹِ عبدالرحمن مرزا مرکزی راہنما پی پی پنجاب اورمرزا عتیق مرکزی راہنما پی پی فرانس کا خاندان پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا جیالا خاندان ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کی گوجرخان میں ترقی اورترویج میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطورجنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان تقررری سے بہت مثبت اثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمر الزمان کائرہ نے بطور جنرل سکریٹری محمد رمضان مرزا کی منظوری دیکر نہائت احسن اقدام انجام دیا کو کہ پارٹی قیادت کے دیرینہ جیالوں کو اہم عہدوں کیلئے انتخاب کا مظہر ہے