تحریک انصاف کی حکومت اپنےآقائوں کے گلے کی ہڈی بن چکی ، ڈرامہ بازی بند کر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرے،حاجی شکیل قریشی
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنےآقائوں کے گلے کی ہڈی بن چکی ، ڈرامہ بازی بند کر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرے کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والے آج ان کے لاڈلے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں علیمہ خان کو بچانے کیلئے علیم خان کو قربانی کابکرا بنایا گیا پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے قربانیاں دیں ہیں تنقید کرنے والے پہلے اپنے گھر میں ہونے والی کرپشن پر قابو پائیں پھر دوسرے پر تنقید کریں وفاقی کابینہ میں کرپشن زدہ لوگوں کو وزراتیں دیں گئیں ہیں حکومت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی شکیل قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں جمہوریت کا ساتھ دیا اور جمہوری اداروں کو بچانے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں تحریک انصاف اپنی ناکامی چھپانے لے لئے اب اپوزیشن پر تنقید کر رہی ہے اگر یہ کرپشن سے پاک ہوتے تو ان کی بہن کے اپارٹمنٹ ملک سے باہر نہ ہوتے کرپشن کو ختم کرنے والے پہلے اپنی بہن کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں پھر دوسروں پر تنقید کریں شوکت خانم ہسپتال کو زکوة کی مد میں ملنے والے فنڈز کرپشن کے نظر ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈرامہ بازی بند کر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرے کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والے آج ان کے لاڈلے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں علیمہ خان کو بچانے کیلئے علیم خان کو قربانی کابکرا بنایا گیا پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے قربانیاں دیں ہیں