محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سینئر ترین راہنما ایسے مخلص راہنمائوں کو پیپلز پارٹی کی سینیٹ اورپارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے، ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد نے محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی بطور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرخان تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مخلص اور ہونہار راہنمائوں کو پارٹی قیادت کی طرف سے بہت پہلے ایسے عہدے دیئے جانے چاہییں تھے انہوں نے کہا کہ وہ ایک انتہائی باوقار اور منجھے ہوئے قانون دان ہیں ان جیسے شہید بھٹو کے وفادار جیالوں کو پارلیمان اور سینیٹ میں پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
ملک شفیق امجد نے کہا کہ انھیں محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کے جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر بہت اطمینان ہے اور صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ چوہدری قمرالزماں کائرہ کی طرف سے ایسے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو آگے لانا خوش آئند ہے ان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب روز بروز ترقی کا سفرطے کر رہی ہے جو ہمیں عظمت رفتہ کی طرف جانے میں مدد دے رہا ہے۔
چوہدری قمر الزماں کائرہ جیسا قائد پہلے پیپلز پارٹی پنجاب کی ذمہ داری کیلئے لایا جاتا تو آج پنجاب میں ہم جس پوزیشن میں ہیں اس پر کبھی نہ آتے بلکہ پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہی رہتا۔