ایدھی آف لالہ لاموسی الحاج شیخ عبدلخلیل مرحوم کا نام لالہ موسیٰ کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیگا اور ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں رہیگی، شیخ ندیم
لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سیکرٹری نشرواشاعت شیخ ندیم نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور ایدھی لالہ موسیٰ کا خطاب پانے والے الحاج شیخ عبدالخلیل (مرحوم) کے رسم چہلم کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ اہے کہ الحاج شیخ عبدالخلیل کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا۔ انہوں نے ہمیشہ دکھی دلوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ۔ ان کی یاد ہمیشہ اہلیان لالہ موسیٰ وگجرات کے دلوں میں رہیگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے فرزندان کی طرف سے تمام سماجی خدمات کا بیڑا اٹھانے اور والد کا مشن جاری رکھنے کے اعلان نے ایک مرتبہ پھر غربا ومساکین کے دل کھلا دیے ہیں ۔ جو چراغ الحاج شیخ عبدالخلیل نے جلایا تھا اس کا اثر یہ ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی اس روشنی سے اہلیان علاقہ کو فیضیاب کر رہی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائیں ان کو جنت الفردوس کے باغات میں سے اعلیٰ باغات عطا فرمائیں اور ان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں اور اس نیک کام کو جاری رکھنے کیلئے ہمیشہ اپنا کرم اور فضل رکھیں۔ الہی آمین