لاہور: محبتوں کے عالمی دن ”ویلنٹائن ڈے” کے موقع پر جہاں دنیا بھر کے پریمی جوڑوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا وہیں وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیاجس نے پاکستانیوں کے دل موہ لیے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میرے سابق شوہر کے الفاظ میں، آخر یہ ویلنٹائن تھا کون؟جمائما گولڈ اسمتھ کا یہ کہنا تھا کہ ٹویٹر صارفین نے ان کے اس ٹویٹر پیغام پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جمائما گولڈ اسمتھ کا یہ پیغام صاف ظاہر کرتا ہے کہ وہ ابھی تک عمران خان سے محبت کرتی ہیں اور وہ عمران خان کو بھول نہیں پا رہیں۔ایک ٹویٹر صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اپنے خیالات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ٹویٹر صارف نے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں کی خاتون اول رہیں گی۔ایک اور صارف نے کہا کہ خان صاحب ایک عظیم انسان ہیں۔ اور آپ کا یہ ٹویٹ ظاہر کرتا ہے کہ جمائمہ آپ عمران خان کو آج بھی بے حد یاد کرتی ہیں۔ اسی کو سچا پیار کہتے ہیں۔ایک اور صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف ہمارے لیڈر کی سابقہ بیوی ہی نہیں ہیں بلکہ آپ کے لیے پاکستانیوں کے دلوں میں بے حد محبت اور عزت ہے۔ایک ٹویٹر صارف نے تو جمائما گولڈ اسمتھ کو بھابھی کہہ دیا اور واپس پاکستان آنے کی درخواست بھی کر دی۔ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان آج بھی آپ کے دل میں رہتے ہیں۔