بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی سوچ شرمناک ہے،اشرافیہ کی غلامی جبکہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی پالیسی ہے، شکیل احمد قریشی
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مشرف اور ضیاء کی طرح اداروں کو برباد کرنے پر تل چکی ہے،ایسا کیا گیا تو حکومت کو گلی گلی احتجاج اور عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نام مٹانے والے ہمیشہ خود عبرتناک انجام سے دوچار ہوئے،یہ غریب خاندانوں اور بیوہ عورتوں کے منہ سے لقمہ چھیننے کی کوشش ہے،بھٹو خاندان سے نفرت کرنے والوں کو ہمیشہ عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو کسی دوسے پراجیکٹ میں ضم کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران قدم قدم پر جمہوریت اور آئینی اقدار کا مزاق اڑا رہی ہے،حکومت نے اس آمرانہ روش کو نہ بدلا تو ملک بھر کی جمہوری طاقتیں اسے راہ راست پر لانے کیلئے متحد ہو جائیں گی