لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اووسیز کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا خصوصی دورہ لندن، اوورسیز تنظیموں کی فعالیت پر زور دیں گے۔ وہ ایک ہفتہ کے دورہ پر لندن پہنچ گئے جہاں سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی لندن زاہد مغل صاحب اور دیگر نے استقبال کیا۔
چوہدری ندیم اصغر کائرہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی راہنما اور بلدیہ لالہ موسیٰ کے چیئرمین ہیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے سینئر ممبر ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ اووسیز تنظیموں کےسربراہان اور ورکنگ باڈیز کے انتخابات میں ان کا اہم کردار ہے۔ حالیہ دورہ میں وہ اوورسیز تنظیموں کے کردار کا جائزہ لیں گے اور ان کی فعالیت پر زور دیں گے۔