کراچی: سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس نے 26 جنوری کو ٹرانسپورٹرکے قتل میں ملوث اس کی بیوی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رحیم مینگل کے قتل میں اس کی دوسری بیوی عابدہ ملوث ہے جس نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے منصوبہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق سائوتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے
ملزمہ عابدہ اور 2ساتھی وحید زہری ،طارق زہری کو گرفتار کرلیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 26جنوری 2018 کو درخشاں کے علاقے ڈیفنس صباء ایونیو سے ٹرانسپورٹر رحیم مینگل اغوا ہو گیا تھا جس کا مقدمہ بھتیجے کی مدعیت میں 67/19درج کیا گیا تھا ، 27جنوری کو بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ سے ایک جلی ہو ئی کار ملی تھی جس کی عقبی سیٹ پر ایک شخص کی جھلسی ہو ئی لاش بھی موجود تھی ،بلوچستان پولیس کی اطلاع پر کراچی پولیس اور دیگر افراد نے جاکر اس کو رحیم شاہ کے نام سے شناخت بھی کرلیا ،پولیس نے مزید کہا کہ رحیم مینگل کے قتل میں اس کی دوسری بیوی عابدہ ملوث ہے جس نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے منصوبہ بنایا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کو اغوا کے فوری بعد قتل کردیا تھا بعدازاں اس کے اغوا کا ڈرامہ بنایا گیا ،جب پولیس اغوا کے کیس میں لگ گئی تو ملزمان وحید اور طارق نے مقتول کی لاش کو بلوچستان منتقل کر کے گاڑی سمیت جلا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمہ نے پیسوں کے لالچ میں اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ رحیم کو قتل کراچی میں کیا گیا
اور لاش بلوچستان میں جلائی گئی،ملزمہ عابدہ نے اپنے بیان مین کہا کہ مقتول کو برقعہ پہنچا کر بلوچستان لے کر گئے، رحیم کو کھانے میں بے ہوشی کی دوا دی تھی، بے ہوش ہونے کے بعد آشنا کے ساتھ مل کر رحیم کو گلا دبا کر قتل کیا،ملزمہ نے مزید کہا کہ پولیس نے ناکے پر پوچھ گچھ کی تو فیملی کا کہہ کر جان چھڑائی، راستے میں پیٹرول پمپ سے 10 لیٹر پٹرول بھی خریدا، واردات کے لئے نیا موبائل فون خریدا تاکہ پولیس کو شک نہ ہو سکے،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے رحیم شاہ کو اس وقت قتل کیا جب اس کے 4 بچے بھی گھر پر موجود تھے جبکہ واردات کو چھپانے کے لئے گاڑی کو آگ بھی لگائی،پولیس نے ملزمان کو جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاک پتن عارف والا میں رشتہ کے نتازعےپر چچا زاد بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا گیا ملزم محمد یاسین کو فیروز آباد پولیس نے گرفتا کر لیا گرفتار ملزم کو مقتول زمان کے بھائی نے شناخت کر لیا ہے ۔محمد یاسین کے خلاف پاک پتن عارف والا 52 ایس پی تھانہ رنگ شاہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے