سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، میرے قائد عمران خان نے بادشاہ کے سامنے مزدوروں کا مقدمہ لڑ کر تاریخ کا دھارا بدل دیا، ملک انصر خان
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ملک انصر خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، میرے قائد عمران خان نے بادشاہ کے سامنے مزدوروں کا مقدمہ لڑ کر تاریخ کا دھارا بدل دیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر انہیں اور ان کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پاکستان کی معیشت کا روشن مستقبل ثابت ہوگی اور سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ سعودی حکومت کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پاکستان کے عوام کے لئے روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔تحریک انصاف فرانس کے تمام کارکنان اور عہدیداران اور پاکستانی کمیونتی کے لوگ وزیر اعظم عمران خان اوران کی ٹیم کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تاریخی استقبال کرنے اور کامیاب معاہدوں پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔